
پاکستان لاہور میں رات کے وقت خونی کھیل کھیلنے والے 02 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا پتنگیں اڑتی ہوئی نظر آنے پر پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): رات کے وقت خونی کھیل کھیلنے والے 02 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا پتنگیں اڑتی ہوئی نظر آنے پر پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن۔پیرو فورس کو الرٹ کیا گیا پٹرولنگ فورس نے ڈور کا تعاقب کرتے ہوئے خونی کھیل میں مصروف 02 ملزمان شہزاد اور فرحان کو گرفتار کیاملزمان نے بھاگنے کی ناکام کوشش بھی کی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 50 پتنگیں و کیمیکل ڈور کی 03 چرخیاں برآمد ہوئیں۔خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری۔اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ والدین کو آگاہ و متنبہ کیا جاتا ہے کہ خونی کھیل سے اپنی اولاد کو دور رکھیں اور پتنگ و ڈور فروشوں۔پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رؤف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی