مشرق وسطیٰ

صارفین کے مسائل کے حل کے لئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت قصور سرکل میں کھلی کچہری

اس موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے پورے لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج ہم قصور آئے ہیں تاکہ قصور کے مسائل کو نہ صرف سنیں بلکہ ان کا ازالہ بھی کریں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے لیسکو کے قصور سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز رانا فیصل حیات، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر، چیف انجینئر آپریشن سرور مغل، کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثر، کمپنی سیکرٹری اویس یاسین اور ایس ای قصور اصغر سکھیرا سمیت سرکل کے تمام ایکسئینز، ایس ڈی اوز اور ریوینیو افسران کے ساتھ ساتھ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے پورے لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج ہم قصور آئے ہیں تاکہ قصور کے مسائل کو نہ صرف سنیں بلکہ ان کا ازالہ بھی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کچہریوں کے ذریعے سے ہم عام آدمی کے مسائل سے آگاہ ہو رہے ہیں ان حالات میں صارفین کو ریلیف دینا بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس محکمہ کے باعث لوگوں کے گھر روشن اور کاروبار چل رہے ہیں یہی وجہ ہے لیسکو کا بورڈ محکمے کو مکمل سپورٹ کررہا ہے۔ نئے مٹیریل کی بھی خریداری کی جارہی ہے تاکہ صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔انہوں نے لیسکو افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے لئے آپ کے دفاتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہیے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ اس محکمہ کی سروسز تمام ریجن کے لوگوں کے لئے ہیں اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا تمام لیسکو افسران پر لازم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button