
وفاقی وزراء اسحاق ڈار، مولانا اسعد محمود کی پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزراء نے ترکیہ میں آنے والے سانحہ پر ترکی کے سفیر سے اظہار افسوس کیا اور سانحہ ترکیہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعاء مغفرت بھی کی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت ترکیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گا۔
وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ترکیہ کی عوام کے دکھ اور درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے ساتھ ہے۔