مشرق وسطیٰ

دن بھر کی کارکردگی کی تفصیلی جانچ پڑتال ڈی سی لاہور کی سربراہی میں رات گئے جائزہ اجلاس.

ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول، آٹا، گھی، کوکنگ آئل کی فراہمی کا جائزہ لیا اورڈینگی تدارک اقدامات، اینٹی سموگ کاروائیوں، مردم شماری کی تیاریوں کو چیک کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌دن بھر کی کارکردگی کی تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں رات گئے جائزہ اجلاس ہوا. تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز نے کارکردگی رپورٹ پیش کی. ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول، آٹا، گھی، کوکنگ آئل کی فراہمی کا جائزہ لیا اورڈینگی تدارک اقدامات، اینٹی سموگ کاروائیوں، مردم شماری کی تیاریوں کو چیک کیا. ڈپٹی کمشنر لاہور نے سموگ کے حوالے سے کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم، ہسپتالوں کے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے اقدامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر لاہور نے یوریا کھاد کی فراہمی، گرداوری کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ کی جانچ کی اور جشن بہاراں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی. ڈی سی لاہور نے مختلف شعبہ جات کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جشن بہاراں میں تقریب منعقد کرنے کا حکم دیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اے ڈی سیز اور اے سیز کارکردگی بہتر کرنے کے لیے افسران کے کے پی آئی KPIs بنائیں. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کارکردگی کی جانچ زبانی کلامی نہ ہو اور باقاعدہ جانچ پڑتال کے لیے نمبرنگ سسٹم لائیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button