صحت

علی جان خان اورمحمد اقبال کا گذشتہ رات گئے تک ضلع راجن پور کے مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ

سیکریٹریز نے ضلع راجن پور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام، دیہی مرکز صحت فاضل پور اور بنیادی مرکز صحت کوٹلہ عیسن کا دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی و فراہمی سمیت جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

لاہور پاکستا(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب علی جان خان اور سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا گذشتہ رات گئے تک ضلع راجن پور کے مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ، سیکریٹرز ہیلتھ نے ہسپتالوں میں فراہم کردہ مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکریٹریز نے ضلع راجن پور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام، دیہی مرکز صحت فاضل پور اور بنیادی مرکز صحت کوٹلہ عیسن کا دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی و فراہمی سمیت جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے 30تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینں فراہم کی جارہی ہیں اور تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو بھی جلد ہی پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فرنیچر کی تبدیلی اور تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹوں کی فراہمی کے منصوبہ جات پر بھی بھرپور کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button