
کمشنر محمد علی رندھاوا نے لاہور میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا
کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا نے لاہور میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا،انہوں نے کمشنر لاہور دفتر سے نمبر ایک مردم شماری کو ٹیبلٹ پر اپلوڈ کیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپلوڈ کر سکیں گے، مردم شماری قومی فرض ہے، تمام وسائل فراہم کررہے ہیں، ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ پر اپلوڈ کرے گی، پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے، فیلڈ ٹیمبئ ہر گھر تک پہنچیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے، ساتویں مردم شماری کیلئے ڈی لیمیٹشن، تربیتی و مٹیریل فراہمی کے مراحل مکمل ہوچکےہیں، لاہور میں مردم شماری آج سے شروع گئی 31مارچ 2023 تک مکمل ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں کل 15 ہزار 184 اور لاہور میں 8 ہزار21 بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں، خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام وسائل فراہمی کو یقینی بنایا ہے، شہریوں کے اپلوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیم گھر پہنچ کر چیک کرےگی، نادرا سے تصدیق ہوگی۔