
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی مدشر درانی): حرمت قرآن ہماری ریڈ لائن ہے سویڈن میں سرکاری سطح پہ ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمت جیسے الفاظ کافی نہیں ہیں،پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے ،ایسے گھناؤنے فعل کے بعد آزادی اظہار رائے کے پیچھے نہیں چھپا جاسکتا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ۔سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
نفرت انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نفرت و تعصّب پر مبنی حرکت نے مسلمانوں کے دلوں کو گہری چوٹ پہنچائی، اس حرکت کا مسلمانوں میں غصّہ و اشتعال دلوانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں، حکومت اقوام متحدہ کے ذریعے پراپیگنڈا روکنے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت عمل ہے،
حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویڈن سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے،
مسلم ممالک کے حکمران سویڈن کے سفیر وں کو اپنے ملکوں سے نکالیں اور اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں ، سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،مغربی ممالک نے اپنے رویے سے دنیا بھر میں نفرت اور تعصب کی آگ بھڑکا دی ہےاور عالمی سطح پر یہودیوں کی ناپاک جسارت کے مستقل سدباب کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یہ مسئلہ اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ حرمت قرآن ہماری ریڈ لائن ہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے ہیں اور اس بے حرمتی کے واقعہ کی وجہ سے آج پوری امتِ مسلمہ میں شدید غم و غصہ کی فضاء پائی جاتی ہے ۔