مشرق وسطیٰ

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ

معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بہتری کیلئے ریسرچ کے فروغ بارے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور یونیورسٹی آف لاہور کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے کی تقریب پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شایان علی جاوا، ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، ڈائریکٹر ساوتھ حمید اللہ ملک سمیت یونیورسٹی آف لاہور کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں ادارے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں بہتری کے لیے باہمی تعاون کریں گے اور معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بہتری کیلئے ریسرچ کے فروغ بارے اقدامات کیے جائیں گے ، باہمی معاہدے پر ڈی جی پی ڈی ایم اے فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم اللہ نے دستخط کیے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام یونیورسٹیز اپنے سٹوڈنٹس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات بارے سٹوڈنٹس انٹرنشپ پروگرام اور آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کرے گا اور یونیورسٹیز میں قدرتی آفات بارے لیکچر بھی دیے جائیں گے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ ادارے تعمیراتی بلڈنگز میں زلزلہ پروف میٹریل کا استعمال یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بعد ازاں کنٹری ڈائریکٹر سیکورٹی (پارکو) برگیڈیر ریٹائرڈ سید واجد کی پارکو افسران کے ہمراہ ڈی جی پی ڈی ایم اے فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شایان علی جاوا، ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، ڈائریکٹر ساوتھ حمید اللہ ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سیکورٹی (پارکو) برگیڈیر سید واجد نے گیس و آئل پائپ لائن کی سیکورٹی صورتحال بارے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا کہ گیس و آئل پائپ لائن پر انکروچمنٹ بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے روٹ پر انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور گیس و آئل پائپ لائن پر سیکورٹی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور پائپ لائن پر پٹرولنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے اور پارکو کے کنٹرول رومز سے آئل پائپ لائن کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے کسی بڑے حادثے یا قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button