مشرق وسطیٰ

قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار،

رائیونڈ میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پرپہلے چچا اور بعد میں کزن کے اندھے قتل میں ملوث 02ملزمان گرفتار۔ نواب ٹاؤن اور سندر میں شہریوں کو قتل کرنیوالے سفاک ملزمان بھی گرفتار انویسٹی گیشن کی موبائل ٹریکنگ ٹیموں نے تقریباََ 200کے قریب موبائل فونز ریکورکر لیے،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری سمیت موبائلز ٹریکنگ ٹیموں نے تقریباََ 200 کے قریب موبائل فونز ریکور کر لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ انویسٹی گیشن صدر ڈویژن پولیس نے قتل، اندھے قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری سمیت ٹریکنگ ٹیموں نے 200کے قریب موبائل فونز ریکورکر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر پہلے چچا اور بعد میں کزن کے اندھے قتل میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزم ماجد خان نے رشتہ دار اللہ وسایا سے مل کر اپنے چچا محمد حسین عرف بلا کے سر میں فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول اپنی بیٹی کا رشتہ ملزم ماجد کو نہ دینا چاہتا تھا جس کا اسے رنج تھا ور قتل کی وجہ بنا۔ ملزمان نے چچا کو قتل کرنے کا راز فاش ہونے کے ڈر سے کزن غلام محی الدین کو بھی قتل کر دیا تھا۔ اسی طرح انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن نے شہری امیر حمزہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کیا۔ ملزم ولایت علی نے شہری امیر حمزہ کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم ولایت کو شبہ تھا کہ امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کو اغواء کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس سندر نے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری محمد ریاض کو قتل کرنیوالے 2ملزمان شہزاد عرف چھاجا اور اویس کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے محمد ریاض کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹلز اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے ڈکیت و چور گینگ کے 04ملزمان ذیشان، عثمان، فیض امیر اور فخر امیر کو گرفتار کر کے ان سے نقدی، آئی ٹیب اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن نے جیدی موبائل چور گینگ گرفتار کر کے 6لاکھ36ہزار سے زائد نقدی برآمد کی۔ نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن نے 2گینگز سمیت 08خطر ناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ قتل کی واردات کا ملزم ولایت بھی گرفتار کر کے 19لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے 03ڈکیت و چورگینگز کو گرفتار کر کے 23لاکھ روپے سے زائد برآمدگی کی۔ ایس پی عبدالحنان نے کہا کہ صدر ڈویژن کی موبائل ٹریکنگ ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران 200 کے قریب موبائل فونز ریکور کیے اور ریکور ہونیوالے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button