اہم نکات
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال
خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گورنر نے منگل تک الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ان کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا: مشتاق غنی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق سپیکر مشتاق عنی نے کہا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے کل تک انتخابات کی تاریخ نہ دی تو وہ بحثیت سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی گورنر کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
سپیکر مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پر آرٹیکل 6 اور توہین عدالت لگے گی جس کے لیے وہ رٹ میں سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ’سب کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے۔ یہ سب مل کر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں۔ مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسسز کر رکھے ہیں۔‘
’توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پر بے حد تنقید کی گئی اور کیس بنایا گیا۔ ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی۔ ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔‘
عمران خان کا اگلے اتوار کو مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان
عمران خان نے ریلی کے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی کے اندر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’توشہ خانہ کا جو کیس تھا سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ‘میں اگلے اتوار 2 بجے مینار پاکستان جلسہ کروں گا اور وہ جلسہ 2 بجے دن میں ہو گا۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔‘
چیئرمین تحریک انصاف نے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی خطاب کر دیا۔ سینٹرل پنجاب کی قیادت کی جانب سے داتا دربار چوک میں ساؤنڈ اور سٹیج لگایا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد داتا دربار عمران خان کے نہ پہنچنے پر واپس روانہ ہوگئی۔