اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے کارکن اظہر مشوانی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج

سنیچر کو لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں اظہر مشوانی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بعدازاں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ اظہر مشوانی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
سنیچر کو لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں اظہر مشوانی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بعدازاں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی۔

FIR registered. Now Azhar Mashwani abduction is officially yet another case of Enforced Disappearance. News filtering thru he is being relentlessly tortured to get him to make "admissions” which will have no validity at any level except to satisfy vengeful egos. @DrAliceJEdwards pic.twitter.com/rUlB4EL6d5
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 25, 2023

ایف آئی آر میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے موقف اختیار کیا کہ ’جمعرات کو دن پونے تین بجے اظہر قاضی کریم ٹیکسی پر اپنے گھر ٹاؤن شپ سے زمان پارک کے لیے نکلا اور پھر تھوڑی دیر بعد اس کا نمبر بند ہو گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد کوشش کے باوجود اظہر قاضی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ سائل کو قومی شبہ ہے کہ اظہر قاضی کو نامعلوم اشخاص نے جانی نقصان کی خاطر اغوا کر لیا ہے۔‘
سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک اظہر مشوانی کا نمبر جمعے کو مختلف واٹس ایپ گروپس سے اچانک نکلنا شروع ہو گیا اور بعد میں ان کا واٹس ایپ نمبر بھی ڈی ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔
ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button