مشرق وسطیٰ

پانی کے عالمی دن کے حوالے سےواسا لاہور ہفتہ آگہی (پانی بچاو ) منائے گا

تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کا دوبارہ مکمل سروے کروائیں اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایات ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کیے جائیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادواسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں واسا ریونیو و آپریشن ونگ کے افسران کی شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کے (ریونیو و آپریشن) کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔غیر قانونی کنکشنز ، پانی چوری سمیت تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کا دوبارہ مکمل سروے کروائیں اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایات ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کیے جائیں۔معزز عدالت کے حکم کے مطابق گھریلو صارفین کو پانی کے ضیاع پر 5000 اور کمرشل صارفین کو پانی کے ضیاع پر 10000کا چالان کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا22 مارچ پانی کا عالمی دن ہے واسا لاہور پانی بچانے کے لیے ہفتہ آگہی (پانی بچاو) مہم چلائے گا۔ عوام الناس کو اب اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر پانی بچانے میں مدد کرنی ہو گی۔صارفین کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ساتھ ساتھ لوگوں کو پانی کو گھروں کی ٹینکیوں میں محفوظ بنانے کے متعلق آگہی فراہم کی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جوبلی ٹاون منیر افضل نے 85 لاکھ ریکور کر لیے۔ڈی ایم ڈی میاں منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو منیر افضل نے 85 لاکھ کے چیک ایم ڈی واسا غفران احمد کو پیش کیے۔ ڈریم گارڈن سے 25 لاکھ، ویلنشیا ٹاون سے 22 لاکھ، پلاننگ اینڈ ڈیزائن ہاؤسنگ سوسائٹی سے 20لاکھ، پی سی ایس آئی آر سے 6لاکھ، ٹیلی کام سوسائٹی سے 5 لاکھ ویسٹ ووڈ سے 4 لاکھ 50 ہزار،احسان کاٹن انڈسٹریز سے 2 لاکھ سے زائد ریکوری کر لی گئی۔ایم ڈی واسا نے نادہندگان کے حوالے سے بھی سخت احکامات دیے کہ تمام نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے پانی و سیوریج کنکشن منقطع کیے جائیں۔ از خود کنکشن بحالی کرنے والے نادہندہ صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔
اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی عبد الکریم ، ڈی ایم ڈی میاں منیر احمد، ڈائریکٹر آپریشنز عدیل شریف ، ریاض ولیم ، اس کے علاوہ حافظ راحیل اشرف ، سلمان نثار، میاں حامد لعل ،سہیل سندھو، ایکسیئن مدثر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button