اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قوم آئین کو بچانے کیلئے عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکلنے کیلئے بیتاب ہے ‘ مسرت چیمہ

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے اتحادی سن لیں اگر آئین توڑا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر آنے کے لئے بیتاب ہے اور وہ صرف عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ساری قوم آئین کو بچانے کیلئے عمران خان کی ایک کال پر سڑکوں پر نکلنے کیلئے بیتاب ہے ، کرپشن میں لتھڑے اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر ججز کے خلاف اعلامیہ جاری ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ان شا اللہ عدلیہ آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے کسی دبائو کو خاطر میں نہیں لائے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے اتحادی سن لیں اگر آئین توڑا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر آنے کے لئے بیتاب ہے اور وہ صرف عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بہت سی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی حکومتی اتحادیوں کے رویے سے نالاں ہیں اور ان شا اللہ وہ بھی آئین و قانون کی بالا دستی کی جنگ میں اپنا وزن قوم کے پلڑے میں ڈالیں گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی عدلیہ کے ساتھ ہے ،سپریم کورٹ کو کسی صورت بھی چوروں اور لٹیروں کے گروہ کے دبائو میں نہیں آنا چاہیے اور آئین کی مطابق فیصلے کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنے والے یاد رکھیں جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو انہیں آئین میں درج شقوں کے مطابق قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے اسی بنچ نے آج سے ایک سال پہلے سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی،اس دن تک سوموٹو بھی حلال تھا اور بنچ بھی،لیکن اب جب انہیں اپنا اقتدار جانے کا خطرہ ہے تو ججز بھی ناقابل قبول ہوگئے اور آئین بھی ناقابل قبول ہے،ہاس وقت پاکستان کا آئین و قانون خطرے میں ہے،کچھ جرائم پیشہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ریاست کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں اور آئین کو تار تار کرنا چاہتے ہیں،آئین شکنی کی اجازت نہ عوام اور نہ ہی سپریم کورٹ دے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button