تعارف گاڈ فادر کے حامیوں کا….حافظ شفیق الرحمن
وہ نجی مجالس میں برملا مانتے ہیں کہ آل شریف کا ہر فرد قومی خزانے کے مہاڈکیت ہے ۔۔۔ ہلاکو خان نے بغداد ، ازابیلا اور فرڈی نینڈ نے غرناطہ و قرطبہ ، نادر شاہ نے دلی اور رنجیت سنگھ نے پنجاب کو اس بے دردی سے نہیں لوٹا
اس گروپ کے پانچ چھ پٹواری ہوں یا کسی اور کے ۔۔۔ سب اندر خانہ نواز شریف کی حمایت کو جرم عظیم اور گناہ کبیرہ تصور کرتے ہیں۔ وہ تنہائی میں دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ آل شریف کا خمیر بدعنوانی اور حرام خوری کی مٹی سے اٹھا ہے۔ وہ یہ بھی اعتراف کرتے ہیں کہ نواز ملکی و غیر ملکی ایجنسیوں کی لیبارٹریوں کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی اور ان کے گھڑے کی مچھلی ہے۔ وہ نجی مجالس میں برملا مانتے ہیں کہ آل شریف کا ہر فرد قومی خزانے کے مہاڈکیت ہے ۔۔۔ ہلاکو خان نے بغداد ، ازابیلا اور فرڈی نینڈ نے غرناطہ و قرطبہ ، نادر شاہ نے دلی اور رنجیت سنگھ نے پنجاب کو اس بے دردی سے نہیں لوٹا ، جس وحشیانہ اور بہیمانہ انداز میں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی یعنی ٹیکسز سے تخلیق پانے والے پاکستان کے قومی خزانے کو آل شریف نے ۔۔۔ خنزیروں کے ریوڑ اس طرح فصلوں کو نہیں اجاڑتے جس طرح انہوں نے قومی معیشت اور زر مبادلہ کے ذخائر کی تباہی پھیری ۔اللہ ان کے عقل سے پیدل ، ذہانت سے محروم اور فراست سے عاری کوڑھ دماغوں کو رتی بھر عقل عطا فرمائے۔
بعض حلقوں کی رائے ہے کہ ن لیگ کے حامی بے چارے مجبور ہیں ۔ ان کے مفادات ہیں۔ پیٹ کے پجاری ہیں۔ نواز ہی ان کا پالنہار تھا۔ اس نے تاجرانہ ذہنیت رکھنے والوں کو فری ہینڈ دے رکھا تھا کہ جہاں سے دیہاڑی لگا سکتے ہو لگا لو ۔ لہذا سب ذخیرہ اندوز ، ناجائز منافع خور ، ملاوٹ کار اور گرانفروش تاجر ، سڑکوں عمارتوں اور پلوں کے ٹھیکے لینے والے فائل خور ٹھیکے دار ، لینڈ مافیا ، راشی محکموں کسٹم ، ایف آئی اے ، انکم ٹیکس ، پولیس ، ریوینیو ، ریلوے اور دیگر ایجنسیوں کے راشی ملازمین ان کے حامی ہیں۔ قبضہ مافیا بھی ان کا سپورٹر ہے۔ سمگلرز ، ڈرگ لارڈز ، جوئے کی بیٹھکیں اور قحبہ خانے چلانے والے معززین تو ان کے بازو ہائے شمشیر زن ہیں ۔ اکا دکا ناصر مدنی ، فضل الرحمن ، ساجد میر , اویس نورانی ایسے زر پرست ملا ، صابر شاہ ایسے جعلی پیر اور معدودے چند فتویٰ فروش مفتی ان کے قصیدہ خواں ہیں۔ ڈالروں سے بھرے لفافوں اور بریف کیسوں کو سالم اور سموچا نگل جانے والے نجم سیٹھی ، حامد میر ، سلیم صافی ، سلیم بخاری ، عاصمہ شیرازیاں اور غریدہ فاروقیاں بھی ان کی ترجمان ہیں ۔۔۔ لیکن 22 کروڑ عوام ان سے متنفر ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ آل شریف اور ان کی اتحادی سیاسی جماعتوں کے سب لیڈر سمندری بلائیں ہیں جو ارض-پاکستان پر اتریں اور پاکستان کے وسائل کو تر نوالہ سمجھ کر شکار لیے بغیر نگل رہی ہیں۔