اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نئی پارٹی بنانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے: سردار تنویر الیاس

سنیچر کو جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگر ترین کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ان کے اور جہانگیر ترین کے درمیان مستقبل میں ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔
سنیچر کو جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگر ترین کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے۔ دو باتوں پر مشاورت کی۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان کے مستقبل پر بات ہوئی۔
’ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمارے درمیان مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔ نئی پارٹی بنانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔‘
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ’کوئی گروپ نہیں بنے سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے۔‘
اس موقع پر جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمال لنگڑیال نے کہا کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نو مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button