مشرق وسطیٰ

لاہور میں سموگ سے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی پی ڈی ایم نے دو روز جمعہ اور ہفتہ کو نجی کمپنیوں کے دفاتر کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی پی ڈی ایم نے دو روز جمعہ اور ہفتہ کو نجی کمپنیوں کے دفاتر کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی نجی کمپنیوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ دی پنجاب نیشنل کلائمینٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 سب سکیشن 2 ایچ کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے، اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ ،ہفتہ کے لئے بند رہیں گے ، ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معزز ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نوٹیفیکیشن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک جمعہ اور ہفتہ دو یوم کے لیے نافذالعمل رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button