مشرق وسطیٰ

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا واپڈا ہائی اسکولز شالامار لاہور کا دورہ۔

واپڈا اسکولز کا وزٹ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ان اسکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے اور ان مسائل کو فی الفور حل کیا جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے آج واپڈا ہائی اسکولز شالامار کا دورہ کیا۔واپڈا گرلزہائی اسکول کی پرنسپل راحیلہ رانی اور واپڈا بوائز ہائی اسکول کے پرنسپل شجاعت علی خان نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کو اپنے اپنے اسکولز کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کاواپڈا بوائز /گرلزاسکول کے اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ واپڈا اسکولز کا وزٹ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ان اسکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے اور ان مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے واپڈ کے اسکولز کو لاہور کے باقی اسکولوں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔انہوں نے کمپیوٹر لیب کا بھی وزٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ لیب میں اپ گریڈ سسٹم انسٹال کئے جائیں۔اسکول کے سسٹم کو دیکھتے ہوئے چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹر نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے پرنسپلز اور استاتذہ کی محنت کو سراہا۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے اس موقع پر بتایا کہ واپڈا اسکولز میں بچوں کو تعلیم کا بہتر معیار فراہم کیا جاتا ہے اور بطور سی ای او لیسکومجھ پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کریں۔ دورے کے موقع پر ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، ایس ای سول فرقان،کمپنی سیکرٹری اویس یاسین،منیجر ایڈمن حارث بشارت،ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر، ایکسئین سول مبین بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button