
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سنیچر کو اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ’یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔ اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔‘
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو نو مئی کو کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔