
ڈی جی پی ایچ اے کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراؤں اور پارکوں کا دورہ
ڈی جی پی ایچ اے کی افسران کومین شاہراؤں کے سینٹر میڈین پر پھولوں کے نئے پلانٹرز لگانے ،فیروز پورروڈ پر نئے فلاور بیڈز اور گرین بیلٹس بنانے کی ہدایات جاری کیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی کیلئے متحرک ۔ڈی جی پی ایچ اے نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراؤں فیروز پور روڈ ، حسین چوک ، سمن آباد ،چلڈرن پارک ، مین فیروز پور روڈ ، نرسری مسلم ٹاؤن اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور ہارٹیکلچر کے کاموں کا جائزہ ۔ ڈی جی پی ایچ اے کی افسران کومین شاہراؤں کے سینٹر میڈین پر پھولوں کے نئے پلانٹرز لگانے ،فیروز پورروڈ پر نئے فلاور بیڈز اور گرین بیلٹس بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ اس حوالےسے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ پی ایچ اے شہر لاہو رکے ماحول کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ پی ایچ اے کے”باغبان” ہر دن کو "عالمی یوم ماحولیات” سمجھ کر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اس وقت شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔ ہر پاکستانی شہری کو ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اجتماعی اور انفرادی طور پر اپنے حصہ کی شجرکاری کرناہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے رواں سال 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے کام کررہا ہے ۔ شہر کی مختلف سائٹس پر 30 اربن فاریسٹ لگانے کے منصوبہ کو بھی جلد مکمل کرلیاجائے گا۔