
نئی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل
ذائع کے مطابق وفاقی حکومت سے نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر سید علی فاران رضی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل نو کر دی۔
ذائع کے مطابق وفاقی حکومت سے نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر سید علی فاران رضی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس 14 اراکین پر مشتمل ہے جس میں آزادکشمیر، جی بی اور صوبوں کی نمائندگی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر بصیر اچکزئی سیکرٹری ہیلتھ ٹاسک فورس ہوں گے جب کہ ٹاسک فورس میں وبائی، انفیکشیئش ڈیزیز ماہرین شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی پنجاب، ڈاکٹر تاج بلوچ بلوچستان سے، ڈاکٹر محمود اورنگزیب کے پی، ڈاکٹر ملازم حسین آزادکشمیر سے ٹاسک فورس رکن ہیں۔ ڈاکٹر شیر حافظ گلگت بلتستان، ڈاکٹر رضوان وفاق سے ٹاسک فورس رکن ہیں۔ ڈاکٹر صفدر رانا، عائشہ رضا فاروق، نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے رکن ہیں۔
ہیلتھ ٹاسک فورس وزیر صحت کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس اعزازی طور پر خدمات انجام دے گی۔
نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کی سابق چیئرپرسن ڈاکٹر سیمی جمالی تھیں جو گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔