
لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو 10 روز کی مزید مہلت دے دی ہے۔
بدھ کو عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران ریاض کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم کوششیں کررہے ہیں۔‘
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں‘
جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ’ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت اُن کی ٹیم کام کررہی ہے۔‘