جنرل

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضو ی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کا جائزہ اجلاس

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس پیز ڈویژنل سطح پرامن کارواں کے سکیورٹی انتظامات سمیت ٹربل وفلیش پوائنٹس پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی موجودگی یقینی بنائیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضو ی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ تمام ایس ڈی پی اوز کواضافی ریزرویں فراہم کی جائیں۔مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس لائنز سے لاجسٹک انتظامات مکمل کئے جائیں۔اے آرایف کے دستے بھی مکمل سازوسامان سے لیس رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محرم الحرام کے سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف،ایس پی سکیورٹی توقیر نعیم،ایس پی ہیڈ کوارٹرزعبداللہ لک،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی،ایس پی اے آرایف اور ایس پی ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجالس و جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرزاورخاردارتاروں کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس پیز ڈویژنل سطح پرامن کارواں کے سکیورٹی انتظامات سمیت ٹربل وفلیش پوائنٹس پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈولفن، پی آریو،موبائل سکواڈ ودیگر پٹرولنگ یونٹس کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں اسپیشل کیوئیک ریسپانس فورس سمیت اے آرایف،فلائنگ سکواڈ،ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پٹرولنگ ٹیمیں امام بارگاہوں و حساس مقامات کے اطراف گشت کے فرائض شفٹوں میں سرانجام دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی ڈیوٹی چیکنگ کیلئے25ویجیلنس ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔ڈویژنل او ایس آئیز اپنی اپنی ڈویژن میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات جوانوں کی حاضری یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی مکمل نہ ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
علاوہ ازیں 03محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں 393 مجالس منعقد جبکہ 15 جلوس برآمدہوئے۔سٹی ڈویژ ن میں 91،سول لائنز 42،اقبال ٹاؤن 83، کینٹ 56،صدر 64اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 57مجالس منعقد جبکہ سٹی ڈویژ ن میں 12جلوس،سول لائنز02اوراقبال ٹاؤن میں 01جلوس برآمد ہوئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button