
ڈی ایس ریلوے کا لاہور سٹیشن کا دورہ۔ صفائی ستھرائی انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا،ڈی ایس ریلوے کی متعلقہ عملے کو سٹیشن پر ہمہ وقت صفائی بہتر رکھنے کی ہدایت۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر ہمہ وقت صفائی ستھرائی کا نظام بہتر رکھنے کے حوالے سے کہا کہ ہر ٹرین گزرنے کے بعد مکمل صفائی کی جائے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ویٹنگ رومز کا بھی معائنہ کیا
لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی سے متعلق تمام انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ڈی ایس ریلوے نے ڈاکٹر سمیرا رانا کو سٹیشن پر ہمہ وقت صفائی بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر مسافروں کے رش کے باعث ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک کو پسنجر فسیلیٹیشن بہتر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر مسافروں کیلئے پینٹ شدہ خوبصورت بنچز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے سٹیشن پر ہمہ وقت صفائی ستھرائی کا نظام بہتر رکھنے کے حوالے سے کہا کہ ہر ٹرین گزرنے کے بعد مکمل صفائی کی جائے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ویٹنگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔ پلیٹ فارم نمبر 2 پر ڈی ایس ریلوے مسافروں سے گھل مل گئے اور مسافروں کے سوالات کے خوشگوار موڈ میں جوابات بھی دیئے۔ مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث چند لیٹ ٹرینوں کی روانگی پر مسافروں سے معزرت خواہ ہیں۔ انہوں نے انکوائری عملے کو لیٹ ٹرینوں کا وقفے وقفے سے اعلان کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سٹیشن مینجر ظفر اقبال کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیشن پر سہولیات کے حوالے سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔ اس موقع پرانہوں نے مزید کہا کہ مسافر ریلوے کا اثاثہ ہیں تاہم مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔