پنجاب بھرمیں 955ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق972 زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد73)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 955ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 460افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔512معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد73)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 521ڈرائیوز،32کم عمرڈرائیور،321مسافراور137پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 72حادثات میں 6متاثرین کے ساتھ دوسرے 64فیصل آباد حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل972متاثرین میں 812مرد اور167خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 185افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور523افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ271زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 799موٹرسائیکلز،58آٹو رکشے،92کاریں،20وین،13مسافربسیں،14ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔