مشرق وسطیٰ
جنوبی پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے پینے کے پانی کا بڑا منصوبہ
منصوبے کے تحت سیلاب متاثرہ 9 دیہاتوں کو محفوظ اور صحتمند پانی میسر ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے چالیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو پینے کا پانی فراہم کرینگے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی جنوبی پنجاب مشتاق رضوی):چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک سید زاہد عزیز نے پنجاب آب پاک اتھارٹی اور یونیسیف کے تعاون سے منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔منصوبے کے تحت سیلاب متاثرہ 9 دیہاتوں کو محفوظ اور صحتمند پانی میسر ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے چالیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو پینے کا پانی فراہم کرینگے، پنجاب میں پینے کے پانی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے.
انہوں نے کہامذکورہ منصوبے کی تکمیل یونیسیف کے مالی تعاون سے ممکن ہوئی.منصوبے کی کل لاگت 110 ملین روپے ہے جسکو 12 مہینوں میں مکمل کیا جائیگا۔
راجن پور گراونڈ بریکنگ تقریب میں یونیسف کے چیف پنجاب مسٹر ولبروڈ ناگیمبی اور واش سپیشلسٹ صباحت امبرین اور آب پاک اتھارٹی کے اعلی عہدیدار نے شرکت کی۔