
عیدالاضحی کے لئے مویشی منڈیوں کا انعقاد/لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات
لاہور پولیس کے01 ہزارسے زائد افسران اورجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشورنے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی مناسبت سے لگنے والی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سکیورٹی سمیت لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے01 ہزارسے زائد افسران اورجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔03 ایس پیز،05 ڈی ایس پیز،05ایس ایچ اوزاور22 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور شہر سے ملحقہ09 کھلے مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئیں ہیں۔شاہ پور کانجراں،پائن ایونیو روڈ،ایل ڈی اے ایونیو رائیونڈ روڈ،سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ چھبیل مناواں،سائٹ فار آئی ٹی یونیورسٹی نزد پیراگون سٹی برکی روڈ، ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھا انٹر چینج،حویلی مرکز سندر روڈ رائیونڈ، این ایف سی سوسائٹی بحریہ ٹاؤن اور لکھوڈیر مناواں کے مقامات شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔ بیوپاریوں اورخریداروں کونوسربازوں اور جیب کتروں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یواور تھانوں کی گاڑیاں مویشی منڈیوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ یقینی بنائی جائے۔منڈیوں کے اطراف ناکہ بندی کے علاوہ سیف سٹی کیمروں سے معاونت لی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو ضلعی انتظامیہ کے سٹاف کے ساتھ مربوط روابط رکھنے کی ہدایت کی۔