مشرق وسطیٰ

چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے پر ایک فیصد بھی سست روی برداشت نہیں کریں گے

چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا کام 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ 15 جنوری کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہور کا ری ویمپنگ منصوبہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔مریضوں نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے طبی سہولیات بارے اظہار اطمینان کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، کنٹریکٹرز و متعلقہ افسران موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے پر ایک فیصد بھی سست روی برداشت نہیں کریں گے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کا کام 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ 15 جنوری کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہور کا ری ویمپنگ منصوبہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پنجاب کے سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہیں۔ پروفیسر سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کا منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر، ایکسیئن اور تمام کانٹریکٹرز کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی کام کو ہر قیمت پر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں نے علاج و معالجہ کی سہولیات بارے اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہتر علاج و معالجہ اولین ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button