مشرق وسطیٰ

چیف سیکرٹری نے منڈی بہاؤالدین میں ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی، کوڑا تلف کرنے کیلئے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائیگا۔ زاہد اختر زمان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پیر کے روز ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں چیلانوالہ میں ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام کے تحت دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات دی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی اوردیہات کی صفائی کیلئے یونین کونسل کی سطح پرضروری مشینری مہیا کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے دیہات کا سب سے بڑا صفائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔قبل ازیں چیف سیکرٹری نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانولہ،ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button