مشرق وسطیٰ

توہین رسالت ؐاور قرآن پاک کے مقدمہ میں اب تک 6 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں

پولیس نے توہین رسالت ؐاور قرآن پاک کے مقدمہ میں راکی سہوترا، عمیر سہوترا،رابرٹ چارلس ، پرویز کوڈو اور صابر شاہد اور عامر نامی ملزمان کو گرفتارکیا۔

فیصل آباد پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌توہین رسالت ؐاور قرآن پاک کے مقدمہ میں اب تک 6 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نوید احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ توہین رسالت اور قرآن پاک کے مقدمہ میں اب تک 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے توہین رسالت ؐاور قرآن پاک کے مقدمہ میں راکی سہوترا، عمیر سہوترا،رابرٹ چارلس ، پرویز کوڈو اور صابر شاہد اور عامر نامی ملزمان کو گرفتارکیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مقدمہ نمبر 1258 تھانہ سٹی جڑانوالہ میں عدالتوں میں پیش کرکے ان جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر پیش رفت کرتے ہوئے قرآن پاک کا وہ نسخہ بھی برآمد کرلیا گیا جس کے صفحات کو شہید کرکے توہین کا ارتکاب کیا گیا۔ مزید براںآئی جی پنجاب عثمان انور پریس بریفنگ میں بتا چکے ہیں کہ جڑانوالہ وقوعہ میں دشمن ملک کے انٹیلی جنس ادارے ملوث ہیں جنھوں نے پاکستان میں موجود نیٹ ورک کو استعمال کرکے مسلم کرسچئین فسادات برپا کرنے کی سازش کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button