
اسلام آباد پاکستان(انٹرنیشنل نمائندہ وائس آف جرمنی فائزہ یوسف):ملک کی سب سے بڑے نجی رہائشی ادارے بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کے خلاف 419/420کے تحت پشاور کے تھانہ متھرا میں ایف آئی آر درج۔ حنا ملک، حامد ریاض اور عامر رشید اعوان بھی ایف آئی آر میں نامزد۔
ایف آئی آر تحصیل ایڈمنسٹریشن متھرا کی درخواست پر درج کی گئی ہے جس میں ملک ریاض پر زمینوں کی خریدوفروخت میں بے ضابطگیوں کا ذکر ہے۔زراٸع کے مطابق محکمے سے این او سی لینے میں بھی بے ضابطگیاں کی گٸی ہیں غیر قانونی طریقوں سے سادہ لوح عوام کو لوٹا گیا ہے