
ڈریپ نے امراض چشم میں ایوسٹین انجکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا
ایوسٹین کے استعمال سے بینائی زائل ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ڈریپ نے امراض چشم میں ایوسٹین انجکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے.
اسلام آباد پاکستان (انٹر نیشنل نمائندہ وائس آف جرمنی فائزہ یو نس):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ایوسٹین انجکشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری،ایوسٹین کا ری کال الرٹ شہری ڈاکٹرز کیمسٹ کیلئے جاری کیا ہے.ایوسٹین کے استعمال سے بینائی زائل ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے روش فارما جرمنی سےایوسٹین انجکشن کی امپورٹر ہےایوسٹین انجکشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ شدہ ہے.
ڈریپ نے اعتراف کیا کہ مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ انجکشن موجود تھےانجکشن کا آف لیبل استعمال ہوتا رہاتھاانجکشن ذیابطس ریٹینوپیتھی کیلئے منظور نہیں تھا،انجکشن جس مقصد کیلئے استعمال ہوا اس کی بھی منظوری نہیں تھی.
ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایوسٹین انجکشن کی سیل اور استعمال پر پابندی عارضی طور لگائی ہے.ایوسٹین انجکشن کے امپورٹر روش پاکستان کو حکم نامہ ارسال کردیا گیا ہے.
اب سے رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کی ڈسٹریبیوشن پر پابندی عائدہے،ایوسٹین پر پابندی صحت عامہ کے تحفظ، غلط استعمال روکنے کیلئے لگائی گئی ہے.ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈریپ کی امپورٹر کو مارکیٹ سے ایوسٹین کا سٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے.فارمیسی، کیمسٹ کے پاس موجود ایوسٹین کا سٹاک سیل کیا جائے گا رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کا سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جسکے بعد ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ ملنے پر ایوسٹین بارے حتمی فیصلہ ہو گا.
انجکشن سے بینائی جانے کے واقعات، سنسنی خیز انکشافات
مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ انجکشن موجود تھے.ڈریپ نے خود رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ انجکشن کی تصاویر جاری کر دیں،انجکشن کا آف لیبل استعمال ہوتا رہا،انجکشن ذیابطس ریٹینوپیتھی کیلئے منظور نہیں تھا،انجکشن جس مقصد کیلئے استعمال ہوا اس کی بھی منظوری نہیں تھی،ڈریپ کی جانب سے انجکشن ری کال کرنے کا تحریری سرکلر بھی جاری کر دی گیا ہے.ایوسٹین کے استعمال سے بینائی زائل ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ڈریپ نے امراض چشم میں ایوسٹین انجکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے.