مشرق وسطیٰ

آوسٹن ٹیکہ لگنے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے خاندانوں کو ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہیں، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب میں آوسٹن ٹیکہ سے مریضوں کے متاثر ہونے کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالہ سے بریفننگ دی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیر صحت اور کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں آوسٹن ٹیکہ لگنے سے مریضوں کی بینائی کے متاثر ہونے کے واقعات کی تحقیقات کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کو کنوینئر اور نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا طاہر، سپیشل، ڈی جی پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر انور جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر معین، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، کلینیکل فارماسسٹ خالد بخاری و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب میں آوسٹن ٹیکہ سے مریضوں کے متاثر ہونے کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آوسٹن ٹیکہ کے حوالہ سے ڈیش بورڈ ڈیزائن کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران آوسٹن ٹیکہ لگنے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے ایک ایک واقعہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ آوسٹن ٹیکہ لگنے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ آوسٹن ٹیکہ لگنے سے متاثر ہونے والے مریضوں کے خاندانوں کو ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ڈی جی پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل نے آوسٹن ٹیکہ لگانے والے تمام پوائنٹس کا خود دورہ کرکے جائزہ رپورٹ پیش کی ہے۔ اجلاس کے دوران آوسٹن ٹیکہ کے سوئٹزرلینڈ سے پاکستان پہنچنے تک کے تمام مراحل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اگلے اجلاس میں روش کمپنی کے نمائندوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ روش سے ٹیکے خریدنے والے کی ای میلز کو جانچنے کیلئے سائبر کرائم سے مدد حاصل کی جائے گی۔ ان حالات میں تحقیقات مکمل ہونے تک آوسٹن انجکشن کے انکھ کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ معصوم لوگوں کی بینائی کو بری طرح متاثر کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ آوسٹن ٹیکہ کے حوالہ سے تمام تر حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ انجکشن لگانے والے ڈاکٹرز سے مریضوں کا ڈیٹا حاصل کر کے فالو اپ کیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button