مشرق وسطیٰ

پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ماسک پہننے کی پابندی کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور اورننکانہ صاحب کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارروال، گجرات اور منڈی بہاوالدین میں بھی ہوگا۔ ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے 10 اضلاع میں آج پیر 20 نومبر سے اتوار 26 نومبر تک ایک ہفتے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے ۔
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فضا میں پڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث حکومت پنجاب نے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام لوگوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
ماسک پہننے کی پابندی کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور اورننکانہ صاحب کے اضلاع میں ہوگا۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارروال، گجرات اور منڈی بہاوالدین میں بھی ماسک پہننا لازمی ہے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ کے باعث الرجی اور بیماریوں سے بچنے کے لئے تمام شہری ماسک ضرور پہنیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button