پولیس ہیلپ لائن 15 پر ماہ ستمبر میں موصول شدہ کالز کا ریکارڈ جاری
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15 پر ستمبر میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 24لاکھ 39 ہزار913 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار800 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی جبکہ موصول شدہ کالز میں سے 5 لاکھ 66 ہزار267 کالز غیر متعلقہ تھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماہ ستمبر میں پولیس ہیلپ لائن ون فائیو(15) پر موصول ہونے والی کالز کا ریکارڈ جاری کردیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15 پر ستمبر میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 24لاکھ 39 ہزار913 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار800 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی جبکہ موصول شدہ کالز میں سے 5 لاکھ 66 ہزار267 کالز غیر متعلقہ تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ون فائیو پر مختلف معلومات کے حصول کیلئے 45 ہزار684 کالز موصول ہوئیں، ستمبر کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار239 کالز پر رہنمائی کی گئی۔
اس حوالے سے ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے79 موٹرسائیکلیں اور 5 گاڑیاں مالکان کے حوالے کی گئیں،شہری ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔