مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ٹاؤن پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

بلڈنگ پلان کی منظوری 3 روز میں کی جا رہی ہے ' ایک ماہ میں209 نقشے منظور کیے گئے، تمام ڈائریکٹرز متعلقہ ٹارگٹس 15 روز میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں، غیر قانونی کمرشلایزیشن/ تعمیرات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا - کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن کے بارے جاری آپریشن اور ریونیو جنریشن کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو نے اجلاس میں اپنے اپنے ایریاز کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں 209 نقشے تین روز کے اندر اندر منظور کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اب ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بلڈنگ پلان کی منظوری 3 روز میں کی جا رہی ہے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹارگٹ کے مطابق پندرہ روز بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی عمران علی، چیف انجینئر اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی خالد گورائیہ، چیف میٹروپولییٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر فنانس، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو ‘ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ، ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون کے ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button