مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس

ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی،ایس پی ڈولفن سکواڈ موجود سابقہ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف کی خدمات کا اعتراف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کو شاباش

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ایس پیز اپنی ڈویژنز کے تھانوں کے وزٹ کریں اورورکنگ و دیگر معاملات درست رکھیں۔ منشیات کے خلاف جاری مہم پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سگنلز،چوکوں وچوراہوں سے بھکاریوں کا خاتمہ کریں جبکہ منظم گروہوں کو گرفت میں لیں۔کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں پولیس افسران کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہورعلی رضا، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی،ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی اے آر یف اور ڈویژنل ایس پیزنے اجلاس میں شرکت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے سابقہ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف کی خدمات کا اعتراف کیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کی تعیناتی کو ٹیم میں مثبت اضافہ قرار دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کو شاباش دی۔ انہوں نے موٹر سائیکل چوری کے سد باب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور روزانہ کی بنیاد پراشتہاری و عادی مجرمان سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور اس کی نمائش، پتنگ بازی پر زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں،ہوٹلوں،ہاسٹلز،پناہ گاہوں، گوداموں کو چیک کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button