
صوبائی دارالحکومت میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم، سکیورٹی الرٹ
تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کیلئے لاہور پولیس کے 02ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے موقع پر انسدادِ پولیوہیلتھ ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کیلئے لاہور پولیس کے 02ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیو ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی کیلئے83 موبائل پٹرولنگ سکواڈاور 498 موٹر سائیکل پٹرولنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ و پیرو ٹیمیں پولیو ویکسی نیشن والے علاقوں میں موثر گشت یقینی بنا رہی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کوانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔