مشرق وسطیٰ

لیسکو سے کرپشن اور رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے فنکشنل ہیڈز سمیت تمام افسران و ملازمین سے حلف لیا گیا

تمام افسران و ملازمین نے حلف لیا کہ اللہ تعالی کو حاظر و ناظر جان کر عہد کرتا ہوں کہ میں پاکستان اور لیسکو کا صدق دل سے وفادار اور اطاعت گذار رہوں گا،نہ رشوت لوں گا، نہ رشوت دونگااور نہ ہی رشوت دینے والے اور لینے والے کو تحفظ دوں گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پر لیسکو سے کرپشن اور رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے فنکشنل ہیڈز سمیت تمام افسران و ملازمین سے حلف لیا گیا۔فنکشنل ہیڈز میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر، جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یسین، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر، ایچ آر ڈائریکٹر آضیہ شعیب،ڈی جی امپلیمینٹیشن ضمیرحسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ محمدرمضان بٹ، ڈائریکٹر جنرل میراڈ الطاف قادر،چیف انجینئر او اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی طاہر محمود ندیم،چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن محمد آصف مجید، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر محمود، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز احمد، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، کمپنی سیکرٹری اویس یاسین اور ڈائریکٹر ایڈمن نعمان غفور نے خود بھی حلف اٹھایا اور اپنے زیرِکمانڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور ملازمین سے بھی حلف لیا۔
تمام افسران و ملازمین نے حلف لیا کہ اللہ تعالی کو حاظر و ناظر جان کر عہد کرتا ہوں کہ میں پاکستان اور لیسکو کا صدق دل سے وفادار اور اطاعت گذار رہوں گا،نہ رشوت لوں گا، نہ رشوت دونگااور نہ ہی رشوت دینے والے اور لینے والے کو تحفظ دوں گانہ میں کسی کی سفارش سے متاثر ہوکر کوئی غلط کام کروں گا اور نہ خود غلط کام کی سفارش کروں گا، میں جان بوجھ کر کوئی ایساکام انجام نہ دوں گا جس سے میرے ملک، قوم اور لیسکو کی ساکھ کو نقصان پہنچے،میں جھوٹ، غیبت، بہتان اور وعدہ خلافی سے بچوں گا،میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اس عہد پر قائم رہنے اور اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button