عبداللہ شفیق قرنطینہ میں، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی بھی بیمار
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بنگلورو پہنچنے کے بعد بیمار ہوئے تھے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل میں بیمار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بنگلورو پہنچنے کے بعد بیمار ہوئے تھے۔
ایسی اطلاعات بھی موجود ہیں کہ لیگ سپنر اُسامہ میر بھی بیمار ہیں۔
کرک انفو کے مطابق عبداللہ شفیق فلو اور بخار کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور سعود شکیل نے بھی بیماری کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ’کچھ کھلاڑی پچھلے کئی دنوں سے بُخار میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب ان میں سے بیشتر مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔‘
خیال رہے پاکستان نے انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ گرین شرٹس انڈیا کے خلاف احمد آباد میں میچ ہار گئے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی اب تک تین میچوں میں صرف چار وکٹیں حاصل کی ہیں اور 139 رنز دیے ہیں۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔