
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی نٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بلے کا نشان بحال کر دیا ہے۔
بدھ کو پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور سید ارشد علی نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے اور پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے غیرقانونی حکم کے ذریعے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کا نشان چھینا تھا اور پشاور ہائی کورٹ نے اسے کالعدم قرر دیا ہے۔‘
’عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نتخابی نشان فوری طور پر واپس دیا جائے اور ویب سائٹ پر نوٹیفائی کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔‘