صحت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہڈیوں کے بھبرے پن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے آگاہی بہت اہم ہے،صحت مند زندگی کیلئے کیلشیئم کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔ عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ اشد ضروری ہے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہڈیوں کے بھبرے پن پر ریسرچ اور سٹڈی کی جائے۔نگران وزیرصحت پنجاب

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہڈیوں کے بھبرے پن پر آگاہی سیمینار کا انعقادکیاگیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔اس موقع پر پروفیسر مجید چوہدری، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، شعبہ آرتھوپیڈک سرجری پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر زہرہ عشرت، پروفیسر یار محمد، پروفیسر سجاد حیدر،ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈاکٹر ممریز سالق، ڈاکٹر سہیل نیازی و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے آگاہی بہت اہم ہے۔صحت مند زندگی کیلئے کیلشیئم کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سب سے پہلی ریسرچ ہم نے بون ہیلتھ پر کی تھی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہڈیوں کے بھبرے پن پر ریسرچ اور سٹڈی کی جائے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ اشد ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ قابل قدر استاد پروفیسر مجید چوہدری میرے استادوں میں سے ہیں۔ مجھے اپنے شاگرد محمود ایاز پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے۔ میری اپنی مادرعلمی کے ساتھ بہت خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہڈیوں کا صحت مند ہونا خوشگوار زندگی کے لئے بے حد ضروری ہے۔ ڈیری پراڈکٹ کا مناسب استعمال ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ موٹاپے کو کم کر کے خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ بروقت سکرینگ، تشخیص اور علاج سے کسی بھی بیماری کو روکا جا سکتا ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پروائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز و دیگر فیکلٹی ممبران کو یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی خوراک اور ورزش بہت ضروری ہیں۔ چیز اور پنیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی اور تربیتی سرگرمیاں تسلسل سے جاری ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مجید چوہدری نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پروفیسر محمود ایاز ایک بہترین استاد ہیں وہ اپنے اصل مقصد کو پورا کر رہے ہیں۔ پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں یونیورسٹی علم کی جدید منازل طے کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مجید چوہدری نے کہاکہ 28 سال اسی طبی درسگاہ میں گزارے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button