
صارفین تک محفوظ بجلی کی ترسیل اور بہترین سہولیات فراہم کرنے والے لیسکو ملازمین کمپنی کااصل سرمایہ ہیں۔چیف ایگزیکٹو
لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کا اجلاس۔لیسکو ورکرز یونین کے نمائندؤں کی شرکت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لیسکو کے چیف ایگزیکٹو شاہد حیدرکی زیر صدارت جوائنٹ ورکس کونسل کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایچ آر ڈائریکٹرآضیہ شعب، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ایڈمن ڈائریکٹر نعمان غفور، ڈی جی امپلیمینٹیشن ضمیر حسین کلاچی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بزرگ رہنما خورشید احمد خان سمیت یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ لیسکو میں کام کے دوران سیفٹی کے بابت تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے کی گئی لاپرواہی پرسخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے ہمیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔بزرگ رہنما خورشید احمد نے اپنے خطاب میں یونین کی جانب سے نئے لائن اسٹاف کی بھرتیوں، لیسکو میں حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات، لائن اسٹاف کے لئے محفوظ اور معیاری ٹی اینڈ پی کی فراہمی، اسٹاف کی اپ گریڈیشن اور آف ڈے ویجز کو ڈبل کرنے اور جلد سے جلد فراہمی، لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کینٹین اور موٹر سائیکل اسٹینڈ بنانے،میٹر ریڈرز کو موبائل فراہم کرنے،ڈپلومہ ہولدرز کو کوٹہ10فیصد سے20فیصد کرنے کے مطالبات پیش کئے۔لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے یونین کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا کہ ہم یونین کی جانب سے اٹھائے گئے تمام نکتوں پر متفق ہیں اجلاس کے اختتام پر دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے ایچ آر ڈائریکٹر ااضیہ شعیب اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کو شیلڈ اورپھول بھی پیش کئے گئے۔



