مشرق وسطیٰ

ڈاکٹر جمال ناصر نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروادی۔

حالیہ ہڑتال کی وجہ سے کسی ڈاکٹر، نرس یا عملے کے رکن کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کروادی۔ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری خضر افضال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر پرائمری ہیلتھ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کے انتظامی اختیارات بقیہ مدت کے لئے ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن کو دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ یہ حکم دیا کہ ڈاکٹرز کی حالیہ ہڑتال کی وجہ سے کسی ڈاکٹر، نرس یا عملے کے رکن کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ قصور میں 18 دن سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری تھی۔ینگ ڈاکٹرز کے وفد میں ڈاکٹر اجمل ،ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر حسیب، اور ڈاکٹر عدیل قریشی و دیگر شامل تھے ۔ہڑتال خوش اسلوبی سے ختم کروانے پر ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر جمال ناصر سے اظہار تشکر کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button