اقوام متحدہ انسراگ سرٹیفیکیشن پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم
اپنے استقبالیہ کلمات میں ایمرجنسی سروسز پاکستان کے بانی اور پاکستان ریسکیو ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان ریسکیو ٹیم کے ممبران کو اقوام متحدہ انسراگ سرٹیفیکیشن کی چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان ریسکیو ٹیم نے اقوام متحدہ انسراگ سرٹیفیکیشن کی چوتھی سالگرہ منائی گئی اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور پاکستان میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں ایمرجنسی سروسز پاکستان کے بانی ڈاکٹر رضوان نصیر اور ریسکیو پنجاب کے سینئر افسران اور پاکستان ریسکیو ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے استقبالیہ کلمات میں ایمرجنسی سروسز پاکستان کے بانی اور پاکستان ریسکیو ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستان ریسکیو ٹیم کے ممبران کو اقوام متحدہ انسراگ سرٹیفیکیشن کی چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس سرٹیفیکیشن کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ اقوام متحدہ اورانسراگ سیکرٹریٹ، منٹوز، کلاسیفائرز اور نیشنل ڈزازسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پاکستان کا اس سرٹیفیکیشن کو ممکن بنانے میں ان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے زلزلوں اور آفات میں جان بحق ہونیوالے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ کمانڈر پی آر ٹی ڈاکٹر رضوان نصیر نے پہلی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم کے قیام کے لیے 2005 کے تباہ کن پاکستان زلزلے سے شروع ہونے والے سفر پر روشنی ڈالی۔یہ سرٹیفیکیشن اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ سیکرٹریٹ کے مینٹورزکی زیر نگرانی کئی سالوں کا عمل تھا۔ اس کے بعد جنیوا میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی درجہ بندی اور اقوام متحدہ انسراگ سیکرٹریٹ کی ایک ٹیم نے 36 گھنٹے پر مشتمل پاکستان ریسکیو ٹیم ایویلیوایشن ایکسرسائز کی نگرانی کی۔ جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے انسراگ سیکرٹریٹ کے نمائندے مسٹر ونسٹن چانگ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھاکہ ”پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی سرٹیفائیڈاربن سرچ اینڈریسکیو ٹیم کے طور پردنیا کی صف اول کی ٹیموں میں شامل ہوچکی ہے۔”
اس موقع پرپاکستان ریسکیو ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسراگ سرٹیفائیڈ، ڈپٹی ہیڈ اوچا پاکستان کے ڈاکٹر گفٹ چتورہ نے کہا، ”آج، پاکستان ریسکیو ٹیم کے سرٹیفیکیشن کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر، مجھے یہاں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں آنے کا اعزاز حاصل ہے۔اُوچا پاکستان، پاکستان ریسکیو ٹیم کی سرٹیفیکیشن کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے جو کہ ریسکیو 1122 اور اکیڈمی کے ساتھ ہماری پائیدار شراکت داری کا ثبوت ہے جس نے حالیہ ترکی زلزلہ جیسے بین الاقوامی ریسکیو مشن کے دوران جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ترکی کے زلزلے کے دوران پاکستان ریسکیو ٹیم کی طرف سے غیر معمولی مہارتوں کا مظاہرہ کیا گیا جس نے بے شمار جانیں بچائیں۔ ااقوام متحدہ انسراگ سیکرٹریٹ پنجاب کے تمام اضلاع میں لائٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی سرٹیفیکیشن کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔