انٹرٹینمینٹ

ایک محفوظ ڈیجیٹل مقام کی تشکیل: ٹک ٹاک نے پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے (WMHD) ہر سال اکتوبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، جو ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں ذہنی صحت کی اہمیت اور معاشرے میں اس سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے

پاکستان: دنیا کے معروف شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے لاہور میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جو ٹک ٹاک کی فلاح و بہبود کی مہم، MentalHealthAwareness – Better Together# کے حصے کے طور منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ڈیجیٹل لیٹریسی کو فروغ دینا تھا۔
ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے (WMHD) ہر سال اکتوبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، جو ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں ذہنی صحت کی اہمیت اور معاشرے میں اس سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اس سال WMHD کا تھیم، "ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے،” درحقیقت ذہنی صحت سے متعلق سروسز تک مساوی رسائی کی اہمیت اُجاگر کرتا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس موقع کی مناسبت کو سمجھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کو شریک کرنے اور ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرنے کو فروغ دے کر لوگوں کو با اختیار بنایا کہ وہ اہم موضوعات پر کھل کر بات اور اُن کا سدِباب کریں۔
WMHD کے علاوہ اکتوبر بطور نیشنل سائبر بلینگ آگاہی ماہ بھی پہچانا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک نے تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول کی افزائش کے لیے اپنی مہم کو بڑھایا۔
ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ کے اہم مقاصد میں ٹک ٹاک کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہونا، کریئٹرز کے لیے ایک ایسا مقام بنانا جہاں وہ اپنے خدشات کا اظہار کرسکیں، اور ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق نادر کانٹنٹ تیار کریں، اوّلین ترجیحات تھے۔
اس تقریب میں مشہور ٹک ٹاک کریئٹرز اور مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز شامل تھے، جس سے الحاق اور سیکھنے کے ماحول کو فروغ ملا۔ قابل ذکر شرکاء میں قاضی اکبر، آرزو فاطمہ، اریشہ (لٹل خان وانڈر لسٹ)، دانیال شیخ کے علاوہ اولا ڈاک ماہر نفسیات اور جنسی ماہر طاہرہ ملک شامل تھے۔ میر ظہیر علی اور شہزاد غیاث کے اسٹینڈ اپ کامیڈی سیشن نے مزاح کے رنگ بکھیرے۔
تقریب کی خاص بات پینل ڈسکشن تھی، جہاں ماہرین اور کریئٹرز نے ڈیجیٹل سیفٹی اور ذہنی صحت سے متعلق اہم سوالات کا احاطہ کیا اور آن لائن چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات شیر کیئے۔
ٹک ٹاک ڈیجیٹل حفاظت، ذہنی تندرستی، ایک سپورٹ کرنے والی اور جامع کمیونٹی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ لاہور میں منعقدہ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ کی کامیابی ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے کھل کر بات کرنے اور یک جُت کاوشوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button