اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’میں فوج کے ساتھ ہوں، چِلّے نے مجھے نیا شیخ رشید بنایا ہے‘

شیخ رشید نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’(جنرل) عاصم منیر ہمارے شہر کی عزت ہیں۔ وہ عظیم سپہ سالار ہیں۔ ندیم انجم ہماری عزت ہیں، شان ہیں، آن ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔‘

پاکستان کے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ نے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ لعنتی اور گندہ پروگرام تھا۔‘
شیخ رشید نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’(جنرل) عاصم منیر ہمارے شہر کی عزت ہیں۔ وہ عظیم سپہ سالار ہیں۔ ندیم انجم ہماری عزت ہیں، شان ہیں، آن ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔‘
’ہم کل بھی فوج کے ساتھ ہے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔‘
انہوں نے سی پی او راولپنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک یا تو آپ کے پاس تھا یا پھر چلّہ کاٹ رہا تھا۔اس چلّے نے مجھے نیا شیخ رشید بنایا ہے۔‘
’انہوں نے میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ تہجد کے وقت بھی وہ گرم پانی دیتے تھے۔ وہ کون سی ٹھنڈی جگہ تھی، یہ اللہ کو پتہ ہے یا سی پی او کو پتہ ہے۔‘
’ہم اپنے انتخابی نشان قلم دوات کے ساتھ دونوں حلقوں سے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ اگر میں پکڑا گیا تو جیل کے اندر سے بھی شیخ رشید قلم دوات پر الیکشن لڑے گا۔‘
شیخ رشید کے بھیجتے راشد شفیق نے 17 ستمبر کو کہا تھا کہ ان کے چچا کو ان کے گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ساتھ لے کر گئے ہیں۔ ان کے بازیابی کے لیے انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔
بعدازاں 22 اکتوبر کو شیخ رشید اچانک منظرعام پر آئے اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ چلّے پر تھے۔ اب وہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو معافی دلوائیں گے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’جنرل عاصم منیر سے چھیڑنا ہماری غلطی تھی۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button