فرائض کی انجام دہی کے دوران موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر شہید
موٹروے پولیس نے زخمی افسر کو ہسپتال شفٹ کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ کے قریب فرائض کی انجام دہی کے دوران موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر فیاضت شاہ نے لین وائلیشن کرنے والی کوسٹر کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جلالپور بھٹیاں سے آنیوالی مسافر کوسٹر کے ڈرائیور نے غفلت سے پٹرولنگ افسر کو ہٹ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔
موٹروے پولیس نے زخمی افسر کو ہسپتال شفٹ کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
ڈی آئی جی سید فرید علی اور سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر غلام قادر سندھو کاکہناتھاکہ شہید پٹرولنگ افسر فیاضت شاہ نہایت ایماندار اور پیشہ ور پولیس افسر تھے، شہید فیاضت علی تجربہ کار افسر اور 20 سال سے موٹروے پولیس کا حصہ تھے ۔