واسا لاہور اور زندگی جے ایس بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
زندگی (جے ایس بینک) واسا لاہور کے صارفین کو زندگی ایپ سے بل کی ادائیگی پر کیش بیک فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ زندگی (جے ایس بینک) واسا لاہور کے لیے ایپلیکیشن تیار کرے گا جس کی مدد سے پانی کے ضیاع پر ہونے والے چالان کو صارف کے بل میں شامل کیا جا سکے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):زندگی (جے ایس بینک) کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد منعقد ہوا۔واسا لاہور اور زندگی جے ایس بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف آفیسر زندگی (جے ایس بینک)نعمان اظہر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔واسا لاہور کے صارفین کے لیے زندگی (جے ایس بینک) بڑی آفر دینے جا رہا ہے۔
زندگی (جے ایس بینک) واسا لاہور کے صارفین کو زندگی ایپ سے بل کی ادائیگی پر کیش بیک فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ زندگی (جے ایس بینک) واسا لاہور کے لیے ایپلیکیشن تیار کرے گا جس کی مدد سے پانی کے ضیاع پر ہونے والے چالان کو صارف کے بل میں شامل کیا جا سکے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے واسا لاہور کو ریونیو کولیکشن اور پانی کا ضیاع روکنے میں مدد ملے گی۔ اب واسا لاہور کے بلوں کی مد میں ہونے والی اقساط بھی زندگی (جے ایس بینک) کی ایپلیکیشن کی مدد سے فوری جمع کروائی جا سکے گی۔چیف آفیسر زندگی (جے ایس بینک) کا کہنا ہے کہ پانی کی بوند بوند زندگی ہے ہمیں اس کے بچت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں پانی کی بچت کے حوالے سے زندگی (جے ایس بینک) اور واسا لاہور آگہی مہم شروع کریں گے۔ایم ڈی واسا کا مزید کہنا تھا کہ واسا لاہور کے صارفین کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔علاوہ ازیں واسا صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی واسا لاہور کی ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں زندگی (جے ایس بینک) سے عاطف اسحاق چیف بزنس آفیسر ،برحان رسول ،راو عمر فاروق ،عادل غفور سمیت دیگر شریک تھے۔واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی میاں منیر ،ڈائریکٹر اطہر محمود ، مدثر جاوید ،سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔