مشرق وسطیٰ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ذریعے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا
15پر تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود سے7 سالہ عثمان کے گمشدہ ہونے کی کال موصول, ہوئی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر سینکڑوں بچوں کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ذریعے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود سے7 سالہ عثمان کے گمشدہ ہونے کی کال موصول ہوئی۔ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دوسری جانب بچہ ملنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے دونوں کالز کا موازنہ کیااوربچے کی تصدیق کی۔دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر تھانہ گرین ٹاؤن کے ذریعے بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر سینکڑوں بچوں کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فورا 15 پر دیں۔