مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے تھانوں کی سطح پرفیلڈ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دے دیا

تھانوں کی مانیٹرنگ کیلئے تشکیل، اسپیشل ویجیلنس ٹیمیں تھانوں کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیں گی سید علی ناصر رضوی کی جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ تھانوں کی سطح پرفیلڈ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے موثر میکانزم تشکیل دے دیاگیا ہے۔ناقص کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی عبدالوہاب،ایس پی اے آر ایف اور ڈویژنل ایس پیز اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی صورتحال اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی اپنی ڈویژنز میں امن و امان بارے بریفنگ دی۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ 15پر موصول ہونے والی کال پر فوراََ ایکشن لیا جائے۔ تخفیف جرم اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کرائم برخلاف پراپرٹی کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریاں ناگزیر ہیں۔موٹر سائیکل چوری کے سد باب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔سید علی ناصر رضوی نے ایس پیز کو راہزنی، ڈکیتی، جھپٹا، نوسر بازی میں ملوث گینگز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ڈالہ کلچر اور پتنگ بازی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ہاٹ سپاٹ ایریاز پر ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں کے گشت کو مزید موثربنایا جائے۔
بعد اذاں ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور انسدادکرائم کارروائیوں بارے میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں زیرالتواء درخواستوں کو فوری طور پر حل کیا جائے اور رجسٹرز کی تکمیل بروقت یقینی بنائی جائے۔موٹر سائیکل چوروں،منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں۔کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔تھانہ جات میں موجود مال مقدمہ کی حفاظت ہم پر لازم ہے۔سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ اوز کو 07 یوم میں تھانوں میں موجود تمام سامان کی فہرست فراہم کرنے اورتھانوں کی صفائی ستھرائی،اَپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اورپرفارمینس بارے پوچھ گچھ بھی ہوگی۔مانیٹرنگ کیلئے تشکیل دی گئیں اسپیشل ویجیلنس ٹیمیں تھانوں کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔بدمعاش، قبضہ گروپ،جواء خانوں کے خلاف کارروائیوں بارے باز پرُس ہوگی۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس ایچ اوزاپنے ماتحت اَپر و لوئر سب آرڈینیٹس کو کرائم فائٹنگ کی حکمت عملی بارے تفصیلاََ آگاہ کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے پر ایس ایچ او ستوکتلہ کوتعریفی سند ونقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button